پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اعتزاز احسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کے لیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کا بہت افسوس ہے، ہمسائے کے طور پر عمران خان کی عیادت کے لیے جاؤں گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ ملزم کے اقبالی بیان کے ذریعے مذہبی بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی، ملزم کو مذہبی جنونی کہا گیا، مذہبی بیانیے کی بنیاد پر کوئی پارٹی سیاست نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر حملہ آور ایک طوطا ہے، 15منٹ میں طوطے کی طرح بولنا شروع ہوگیا۔