پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے۔