• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نو منتخب صدر طیب اکرام کی پہلی میٹنگ

فوٹو بشکریہ لاہور قلندرز
فوٹو بشکریہ لاہور قلندرز

انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد طیب اکرام نے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں سی ای او عاطف رانا نے طیب اکرام کا استقبال کیا اور اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین بھی موجود تھے۔

طیب اکرام کا دو روز قبل ایف آئی ایچ کے صدر کی حیثیت سے انتخاب ہوا، جیو نیوز سے گفتگو میں طیب اکرام نے کہا کہ صدر بننے کے بعد ان کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ اور پلئیرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بہت نام سنا تھا۔ انہوں نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ہاکی کی بحالی کے لیے کرنا بہت ضروری ہیں۔

طیب اکرام کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کو ایک مکمل پیکیج دے رہے ہیں۔ میں انٹر نیشنل لیول پر اس پروگرام سے مدد لوں گا اور دنیا کو بھی بتاؤں گا۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ طیب اکرام کا ایف آئی ایچ کا صدر منتخب ہونا پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے آنے سے پاکستان ہاکی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے صدر کے انتخاب میں جس طرح بیلجئیم کے امیدوار کو واضح فرق سے ہرایا ہے یہ ان کی صلاحیتیوں کا ثبوت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید