پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عشائیے کا اہتمام نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے لان میں کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے دونوں ٹیموں کا استقبال کیا۔
پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور چیف ایگزیکٹو کرکٹ آئرلینڈ ویرن ڈیوٹرم بھی شریک ہوئے۔
سی او او سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور بورڈ کے دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
مہمان کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹ میوزیم بھی دیکھا۔
عشائیے میں کھلاڑیوں کی بار بی کیو سے تواضع بھی کی گئی جبکہ اس دوران ندا ڈار کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر کیک بھی کاٹا گیا۔