ملتان(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کا فیصلہ نہیں ہو سکا ، انتخابات چھ جون کو ہو نا تھے مگر الیکشن سے چند گھنٹے قبل ایک صدارتی امیدوار ڈاکٹر آصف حسین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیاگیا اور الیکشن روک دیئے گئے جس پر طبی حلقوں کی جانب سے تعجب کا اظہار کیا گیا اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے حلقوں میں اس حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف حسین کو پی ایم اے اور دیگر تنظیموں سے مدد لینے سمیت دیگر الزامات کے تحت الیکشن سے نااہل قراردیا گیا تھا جس پر ینگ ڈاکٹرز کا ایک گروپ سراپا احتجاج بنا ہو ا ہے اور انہوں نے الیکشن کمیشن پر مخالف گروپ کی حمایت اور جانبداری کا الزام عائد کیا ہے اور اس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جنرل کونسل میں اپیل بھی کررکھی ہے اور اس فیصلہ کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج بھی جاری ہے ۔