• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر کی مبارک باد

قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچنے پر پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت نے بابراعظم الیون کو مبارک باد دی ہے۔

بیانات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، ق لیگی رہنما مونس الہٰی، ترجمان صوبائی حکومت مسرت جمشید چیمہ اور معاون خصوصی خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں فتح نے یوم اقبال پر خوشیوں کو دوبالا کردیا، ان شاء اللّٰہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ لے کر وطن لوٹے گی۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اپنے پیغام میں ویلڈن گرین شرٹس کہہ دیا اور کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو علامہ محمد اقبال کے شاہین ثابت ہوئے۔

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے پاکستان ٹیم کے فائنل پہنچنے پر بابراعظم الیون کو مبارک باد دی اور کہا کہ سیمی فائنل میں فتح قومی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کا ثبوت ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گرین شرٹس نے متحد ہو کر اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید