• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال اور بھارت میں زلزلہ، متعدد افراد ہلاک وزخمی

کراچی(نیوز ڈیسک) نیپالی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق بدھ کے روز اولین ساعتوں میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دہلی سمیت شمالی بھارت کے متعدد شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکزبھارتی صوبے اترپردیش کے شہر پیلی بھیت سے 158 کلومیٹر دور اور نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو سے 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیپایل قصبہ تھا۔ بھارت کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ علی الصبح تقریباً ایک بج کر 57 منٹ پر آیا۔نیپالی سسمولوجیکل سینٹر کےمطابق زلزلے کی شدت 6.6تھی اور پچھلے 24گھنٹے میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیپالی میڈیا کے مطابق زلزلے سے نیپال کے دوتی ضلع میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں جب کہ درجنوں مکانات منہدم ہو گئے۔نیپالی وزارت داخلہ کے مطابق کم از کم پانچ افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ دوتی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بھولا بھٹّا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید