گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رمضان المبارک کے دوسرے روزے میں دو ڈاکوؤں نے بنک ملازم سے لاکھوں روپے چھین لئے، مذاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا، جنڈیالہ باغوالہ کا رہائشی محمد عباس پرائیویٹ بنک میں ملازمت کرتا ہے ،غلہ منڈی اندرون شہر سے دو لاکھ 80ہزار روپے بنک سے نکلوا کر گھر جانے کیلئے تھانہ کوتوالی کے علاقہ فلائی اوور سے موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اس سے رقم چھین لی جبکہ مذاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ا سے شدید زخمی کر دیاجسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کرو ادیا گیا ،ڈاکو فلائی اوور پر سے شیخوپورہ موڑ کی طرف غائب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔