عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ماں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے سپریم کورٹ جانا پڑا، اس رپورٹ سے قوم کے دل دھل گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ بےاختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا، فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور الیکشن ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کو مایوسی ہو گی، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہو گی، اسلام آباد 13ربڑ اسٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔