کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نجی اسپتال کے قریب سے 12 سال کے لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جسے لانے والی خاتون فرار ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ایک خاتون لڑکے کو علاج کے لیے نجی اسپتال لے کر آئی تھی، اسپتال میں دورانِ علاج لڑکے کا انتقال ہو گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ خاتون نے ایمبولینس منگوا کر لڑکے کی میت کو سرد خانے بھجوانے کا کہا، جیسے ہی ایمبولینس میت لے کر روانہ ہوئی خاتون غائب ہو گئی۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت کیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔