پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں نے آف ڈے پر واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
مہمان آئرش کھلاڑیوں نے پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی، دونوں ٹیمز کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر لایا گیا۔
دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ تقریب میں شرکت کی، پنجاب رینجرز کے کرنل عامر عبداللّٰہ نے دونوں اسکواڈز کا استقبال کیا۔
آئرش کھلاڑیوں نے پرچم کشائی کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی۔
دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا، قومی کرکٹرز ترانوں کی دھنوں پر گنگناتی رہیں۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد جمعرات کو ٹریننگ نہیں کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا۔