پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس کی والدہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔
وزیرِ تعلیم مراد راس کی والدہ کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ڈھائی بجے ماڈل ٹاؤن این بلاک لاہور میں ادا کی جائے گی۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کر رہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں
نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی
کراچی میں رواں سال ٹرین کی زد میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔
رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے
ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لے کر چلتا ہے۔
لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک لاہور سے 1681 افراد کو گرفتار جبکہ 1647 کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا یقین دلاتے ہیں، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا طے کر حق خودارادیت ملنا چاہیے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے، بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول کی وین میں آگ لگنے کے سبب 6 بچے زخمی ہو گئے۔
27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے سری نگر میں فوج اتار کر کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں واقع نجی اسپتال میں گردوں کے مریضوں میں ڈائیلاسز سے ایڈز پھیلنےکا انکشاف ہوا ہے۔