• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دورہوگیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دورہوگیا ،غریبوں نے نمک اورسادہ پانی سے روزہ افطارکیا۔تفصیل کے مطابق بہاول پورمیں مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگیا، افطاری کاسامان بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا،کھجوریں 200 سے 500 روپے کلو، کیلا80 سے 120 درجن،انگور300-600 روپے کلوسیب 150 سے 300  روپے کلو،آلوبخارہ 200سے 250 روپے کلو،خوبانی160 روپے کلو ، سموسہ 12 روپے،پکوڑے200 روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں جس کے باعث ایک غریب شخض کیلئے افطاری میں فروٹ چاٹ ایک خواب بن کررہ گئی ہے جبکہ دیگرافطاری کے لوازمات بھی اسکی پہنچ سے دورہوچکے ہیں۔
تازہ ترین