گھوٹکی (این این آئی)گھوٹکی کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن شروع نہ ہو سکا ڈاکوئوں نے پانچ روز قبل ایک ڈی ایس پی 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو کو شہید کیا تھا ڈاکو سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف ویڈیوز وائرل کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں 5روز قبل پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں ایک ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو اور 2ایس ایچ اوز اور 2پولیس اہلکاروں سمیت 5اہلکار شہید ہوگئے تھے پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس نے ابھی تک ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن شروع نہیں کیا ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے رونتی کچے کے 85ڈاکوئوں پر 53 کروڑ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے اس کے باوجود اب ڈاکوئوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل کی گئی ہیں جس میں وہ سرعام اسلحہ کی نمائش کر رہے ہیں اور پولیس کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔