• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کا عہدہ عوام تک لے جانا چاہتا ہوں: کامران ٹیسوری

کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو
 کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو 

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر کے عہدے کو عوام تک لے جانا چاہتا ہوں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں اختر کالونی بازار کا دورہ کیا، دکانداروں اور خریداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے۔

اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے اختیار نہیں، نیت اور ارادہ ضروری ہوتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کے درمیان جا کر مسائل زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نفرتیں ختم کر کے سب کو باہم جوڑنا چاہتا ہوں، گورنر ہاﺅس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ شہر کے تجارتی مراکز نمایاں ریونیو دیتے ہیں، یہاں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید