ایران کے شہر اصفہان کی ایک آئل فیکٹری میں آگ لگنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے بعد کیمیکل کے اخراج سے 15 افراد زخمی ہوئے۔
صوبائی گورنر نے بتایا کہ ہولناک آتشزدگی انجن آئل فیکٹری میں ہوئی جہاں کیمیکل بھرے ہوئے تھے۔
فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔