• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں سیکڑوں لوگوں میں روزانہ کینسر کے مرض کی تشخیص، ورلڈ کینسر ریسرچ

لندن(نیوز ڈیسک)ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں روزانہ 400سے زائد افراد میں ایسے کینسر کے کیسز کی تشخیص ہورہی ہے جن سے بچا جا سکتا ہے۔ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 20-2019ء میں کل 3لاکھ 87ہزار افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی جن میں سے40فی صد کیسز یعنی تقریباً 1لاکھ 55ہزار ایسے تھے جن سے بچا جاسکتا تھا۔ لوگوں میں پہلے سے زیادہ بیماری کی تشخیص کی وجہ آبادی کی بڑھتی عمر، بہتر معائنے کے وسائل اور بہتر آگاہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طرزِ زندگی میں تبدیلی، جیسا کہ صحت مند غذا، زیادہ فعال ہونا، صحت مند وزن ہونا اور سگریٹ نوشی ترک کر دینے سے سیکڑوں کی تعداد میں کیسز سے بچا جاسکتا تھا۔ادارے کے مطابق لال گوشت کی کھپت اور پروسیسڈ گوشت کے استعمال میں کمی بھی فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ لوگوں کو سورج سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ 18-2017ء کے ڈیٹا سے موازنہ کے حوالے سے ادارے کا کہنا تھا کہ ایسے 8000کیسز میں اضافہ سامنے آیا جن سے بچا جاسکتا تھا۔ڈاکٹر وینیسا گورڈن سیگو کا کہنا تھا کہ برسوں کے عرصے میں تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ تقریباً 40فی صد کینسر کے کیسز کا تعلق قابلِ تبدیل خطرات کے عوامل سے ہے، ان عوامل میں سگریٹ نوشی اور سورج کے سامنے کم آنا شامل ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ادارے کی کینسر سے بچنے کی تجاویز پر عمل کرے ہوئے لوگ کینسر لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید