لاس اینجلس ( آن لائن ) امریکہ اور کولمبیا کی ٹیمیں کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں امریکہ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوسٹاریکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4 - 0 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوسٹاریکا کی ٹیم میچ میں کوئی بھی گول نہ کرسکی، امریکہ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی کوسٹاریکا پر حاوی ہوگئی، پہلے ہاف میں امرکی ٹیم کے ڈیمپسے نے 9 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، میچ کے 37 ویں منٹ میں امریکہ کے ہی جونز نے گول کر کے مقابلہ 2-0 کر دیا، پہلے ہاف سے قبل 42 ویں منٹ میں ووڈ نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھاتے ہوئے 3-0 کر دیا، میچ کے پہلے ہاف پر امریکہ کو کوسٹاریکا کے خلاف 3 - 0 کی برتری حاصل تھی۔ہاف کے بعد بھی امریکی ٹیم کوسٹاریکا پر حاوی رہی اور میچ کے 87 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 4-0 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔ کوسٹاریکا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ یوں امریکہ کی ٹیم نے کوسٹاریکا کی ٹیم کو میچ میں بآسانی 4-0 گول سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں کولمبیا اور پیراگوئے ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کولمبیا کی ٹیم نے پیراگوئے کی ٹیم کو 2-1 سے ہرا دیا۔