• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں شکست کے بعد شاداب خان کا پہلا ٹوئٹ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹوئٹ کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاداب خان نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل سپورٹ کرنے کا شکریہ۔

انہوں نے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن ٹرافی نہیں جیت سکے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم بطور ٹیم بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور مزید مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبھی سپورٹ کرنا مت چھوڑنا، آپ کا یقین ہمیں مضبوط بناتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پاکستان نے اوسط بیٹنگ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 138 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید