• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ نے مالی فوائد کیلئے کرکٹ کی جنٹل مین گیم روند ڈالی، جسٹس (ر) وجیہہ

اسلام آباد (خبر نگار) عام لوگ اتحاد کے رہنماء جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے نتیجے پر کہا کہ عالمی کرکٹ اسٹیبلشمنٹ نے مالی فوائد اور دیگر مقاصد کیلئے جنٹل مین گیم کو روند ڈالا ہے۔ کرکٹ خصوصاً انٹرنیشنل کرکٹ رفتہ رفتہ ایک کھیل سے ماورا شکل اختیار کر چکا ہے۔ حالیہ اختتام پذیر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس امر کا بین ثبوت ہے۔ انگلینڈ کا آئرلینڈ، پاکستان کا زمبابوے، جنوبی افریقہ کا نیدرلینڈ، آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ اور بھارت کا جنوبی افریقہ سے ہارنا انہی شواہد کی مثالیں ہیں۔