• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا کا بریک اپ کا اعلان، کیا وہ سب مذاق تھا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کے اچانک بریک اپ کے اعلان سے مداح ہکا بکا رہ گئے لیکن جیسے ہی بریک اپ کے مذاق کی وجہ معلوم ہوئی تو صارفین ہنسی نہ روک سکے۔

مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں جنت مرزا نے کہا کہ میں اب سنگل ہوں، میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، اس سے متعلق مجھ سے کوئی سوال نہ کیا جائے۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار کے بریک اپ کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی لیکن کچھ ہی دیر بعد ان کا بھانڈا پھوٹ گیا اور ایک سنجیدہ پوسٹ مذاق میں تبدیل ہوگئی۔

اصل میں جنت مرزا نے عمر بٹ کے کلین شیو ہونے پر عارضی طور پر از راہ مذاق ان سے علیحدگی کی اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

اپنی علیحدگی کی خبروں کو سنجیدہ لینے والوں کو جنت مرزا نے کہا کہ کیا طنز و مزاح ختم ہوگیا ہے؟

ماضی میں اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔

جنت مرزا نے کہا تھا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید