• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنے ہونے والے منگیتر عُمر بٹ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

 حال ہی میں جنت مرزا نے عُمر بٹ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں عُمر بٹ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ محبت بھری نظروں سے عُمر کو دیکھ رہی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں عُمر بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں صرف تمہاری وجہ سے زیادہ قہقہے لگاتی ہوں۔‘

جنت مرزا نے لکھا کہ ’میں صرف تمہاری وجہ سے کم روتی اور زیادہ مُسکراتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔‘

جنت مرزا نے کہا تھا کہ ’جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔‘

خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

تازہ ترین