• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کیخلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی نقول درخواست گزار کو دینے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کیخلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی نقول درخواست گزار کو دینے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق عطا محمد چانڈیو کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شازیہ مری کے وکیل نے کہا کہ الزامات جھوٹے ہیں درخواست مسترد کی جائے۔ الیکشن ٹریبونل نے شازیہ مری کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔