• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اداکارہ کی شادی دسمبر میں فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ کے ساتھ طے ہے۔

انہوں نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر شادی کے دعوت نامے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  پرستاروں کو شادی کی خوش خبری سنا دی۔

انہوں نے چند تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، ایک ویڈیو سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز اُنہوں نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں مریم نور کو اپنی ڈھولکی میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ گانے گاتے اور ڈھول بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے کچھ ماہ قبل فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ کے ساتھ ہونے والی منگنی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید