• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے جس دکان پر گھڑی بیچنے کا دعویٰ کیا، جیو نیوز نے ڈھونڈلی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد سے ملی، ہیرے جڑی گھڑی، اسلام آباد کی دکان پر بیچی گئی۔

وہ دکان جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز نے خستہ حال دکان کے مالک کو گھڑی کی رسید دکھائی تو پتہ چلا کہ یہ دکان تو موجودہ مالک نے 2020 میں خریدی ہے۔

دکان کے پچھلے مالک نے مبینہ طور پر گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی۔

دبئی کے پاکستانی تاجر عمر فاروق ظہور کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گھڑی اور دیگر تحائف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی سے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم 2019ء میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملنے والی قیمتی گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحفے فروخت کر دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید