• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کان میں ایئربرڈ کا حصہ پھنسا رہا، برطانوی شہری پانچ سال سے بہرے پن کا شکار

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ایک برطانوی شہری نے اس خدشہ پر کہ وہ بہرے پن کا شکار ہونے والا ہے اس نے ایک ہوم اینڈواسکوپ کٹ کو استعمال کر کے چیک کیا تو پتہ چلا کہ اس کے کان کے اندر ایئربرڈ (سننے والا آلہ) کا ایک حصہ پھنسا ہوا ہے جو اس کے مطابق پانچ برس سے کان کے اندر موجود تھا۔

برطانیہ کے علاقے ڈورسیٹ ویموتھ کے رہائشی ویلس لی نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند برسوں سے اپنے سننے کی صلاحیت میں کمی محسوس کر رہا تھا۔ جس کے بعد اس نے اسے چیک کرنے کے لیے ایک ہوم اینڈو اسکوپ کٹ خریدا تاکہ پتہ چل سکے کہ مسئلہ کیا ہے۔

اینڈواسکوپ کے ننھے سے کیمرے سے اسے اپنے کان میں ایئربرڈ کا ایک چھوٹا سا سفید رنگ کا حصہ پھنسا ہوا نظر آیا۔

برطانوی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران اس نے بتایا کہ پانچ برس قبل وہ اپنی فیملی کے پاس آسٹریلیا گیا تو اس نے وہاں سے یہ آلہ خریدا تھا، جس میں مختلف چھوٹے اٹیچمنٹ ہوتے ہیں جو فضائی سفر کے دوران اپنی منشا کے مطابق آواز سننے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ انہی میں سے ایک چھوٹا سا آلہ لگانے کے بعد اس کا ایک حصہ کان میں پھنس گیا تھا۔

اب جبکہ اس حصے کی کان کے اندر موجودگی کا پتہ چلا تو ویلس لی ایک ای این ٹی سرجن کے پاس گئے جس نے اس آلے کو اس کے کان سے نکالا، جس کے بعد اب وہ بالکل واضح اور صاف آواز سن سکتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید