• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحفے کی رقم اگر بیگ میں آئی ہے تو کہیں منی لانڈرنگ تو نہیں؟ عمران خان سے گھڑی خریدنے والے نے کہا عدالت میں ثبوت دوں گا، عمران خان لوگوں کو پھنساتے پھنساتے خود پھنس گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کا تحفے لینا غیر قانونی نہیں لیکن عمران خان نے انکم ٹیکس میں تحائف سے ملنے والا منافع ظاہر نہیں کیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے تحفہ نیلام نہیں کیا بلکہ ملک کی عزت نیلام کردی، عمران خان کا محبوب سبجیکٹ منی لانڈرنگ ہے، عمران خان نے گھڑی ساز سے کیسےگھڑی کی قیمت کا تعین کروالیا؟ عمران خان 10 کروڑ کی قیمت لگواتے، 2 کروڑ میں خریدتے، 5 کروڑ میں بیچ دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ زیب خانزادہ معتبر صحافی ہیں جو مفروضوں پر مبنی پروگرام نہیں کرتے۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے چین سمیت پاکستان کے اہم دوستوں کو ناراض کیا، عمران خان نے امریکا پر بے بنیاد الزامات لگائے، عمران خان نے سائفر پر منفی پروپیگنڈا کیا، اب یوٹرن لے لیا، افواج پاکستان کی سینئر قیادت پر عمران خان نے الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو قوم اور حکومت نے مذمت کی، عمران خان نے 3 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنے کا مطالبہ کیا، عمران خان نے تمام اداروں پر تنقید کی۔

قومی خبریں سے مزید