• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون طیارے کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور میں اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر گرنے والے ڈرون طیارے کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے ڈرون طیارہ گرنے کا مقدمہ دفعہ 440 کے تحت درج کرلیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق ڈرون طیارے کو فرانزک کے لیے اسلام آباد بھجوادیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ہال روڈ الیکٹرونکس مارکیٹ سے حامد نامی شخص کو حراست میں لیا گیا، جس کا کہنا ہے کہ وہ ڈرون طیاروں کا مکینک ہے، اس نے طیارہ ٹیسٹ پرواز کے لیے اُڑایا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرین ٹرمینل پر چینی انجینیئرز بھی موجود تھے، تخریب کاری کے پہلو پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے  علی ٹاؤن ٹرمینل ٹو پر منگل کی شب واشنگ پوائنٹ پر  پُراسرار ڈرون طیارہ گرنے سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔

ڈرون طیارے کی لمبائی 6 فٹ  4 انچ جبکہ اس کے پروں کی لمبائی 13 فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید