• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا میں صرف 3 گلیوں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ

یورپی ملک کروشیا میں دنیا کا سب سے چھوٹا قصبہ ہے، جس کا کل حدود اربع 100 میٹر لمبائی اور 30 میٹر چوڑائی پر مشتمل ہے۔

یہاں صرف 2 گلیاں اور گھروں کی 3 لائنیں ہیں۔ ہم نامی یہ قصبہ سابق یوگوسلاویہ کے بحیرہ ایڈریاٹکس کے کنارے پر واقع کروشیا کے اسٹریا ریجن کے وسط میں ایک انتہائی دلکش اور حسین مناظر والی پہاڑی چوٹی پر واقع ہے۔ یاد رہے کہ کروشیا اب ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔

دنیا بھر میں اس قصبے کی شہرت کی وجہ اس کا بہت ہی چھوٹا ہونا ہے۔ کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے یہ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔

قرون وسطیٰ کے دور کے اس قصبے کی آبادی 2021 کی مردم شماری کے مطابق صرف 27 افراد پر مشتمل ہے، جبکہ اسکی ریکارڈ شدہ تاریخ پر مبنی دستاویز میں پہلی بار اس کا تذکرہ 1102ء میں موجود ہے اور اس زمانے میں اسے چولم کہتے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید