• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے، شیریں مزاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیریں مزاری نے کہا کہ حنا ربانی نے اعتراف کیا کہ سائفر میں واضح ہے امریکا عمران مخالف عدم اعتماد کامیاب کرانا چاہتا ہے اور یہ بھی کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یہ سائفر بیان ریکارڈ پر ہے اور یہ پاکستانی ایلچی کی تشریح نہیں ہے، حنا ربانی کھر جانتی ہیں کہ اقتباسات کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے تفصیلی منٹس اور وزارتِ خارجہ کے ڈی مارش کا بھی علم ہو گا، جھوٹ بولنا بند کریں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امریکی تبدیلی حکومت سازش کی حقیقت پر احمقانہ پردے ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے سامنے ان کی تابعداری وہ مدعا ہے جس کے خلاف ہماری جنگ ہے۔

قومی خبریں سے مزید