• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکا اروڑا کا نجی زندگی پر تبصرے کرنے والوں کو کرارا جواب

ملائیکا اروڑا - فوٹو: فائل
ملائیکا اروڑا - فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ ملائیکا اروڑا نے اپنے لباس، عمر اور ذاتی زندگی کی مصروفیات پر تبصرے کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائیکا نے اپنے نئے شو ’موونگ ان ود ملائیکا‘ کا ایک کلپ شیئر کیا۔ 

اس ویڈیو کلپ میں ملائیکا نے ان لوگوں کو جواب دیا جو ان کی عمر، ان کی نجی زندگی اور لباس پر تبصرے کرتے ہیں۔ 

ملائیکا نے ویڈیو میں کہا کہ اب وہ لوگوں کو ان کے بارے میں بات کرنے کے لیے کچھ نیا دینا چاہتی ہیں۔ 

ان کی اس پرومو ویڈیو کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا جبکہ کچھ پھر بھی باز نہ آئے ٹرولنگ کرتے رہے۔ 

واضح رہے ملائیکا کا یہ شو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے ہے جبکہ اداکارہ کا اس شو کے ذریعے ہی اس پلیٹ فارم پر ڈیبیو ہوگا۔

اپنی ویڈیو میں ملائیکا نے خود کو ایسی خاتون کے طور پر متعارف کروایا جس کے بارے میں ہر کوئی بات کرنا پسند کرتا ہے۔ 

اس میں وہ کہتی ہیں ’کچھ بھی کرو، لوگ بات کرتے ہیں۔ میری علیحدگی ہوئی، یہ بریکنگ نیوز ہے۔ میں آگے بڑھتی ہوں تو افرا تفری مچ جاتی ہے۔‘ 

وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ میں اپنے پارٹنر کے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے ٹرول کیا جاتا ہے، چہل قدمی کرتی ہوں تو مجھے ٹرول کیا جاتا ہے۔ 

ملائیکا بتاتی ہیں کہ لباس کو لے کر کہا جاتا ہے ’میڈم گھر پر رہیں، یہ سب کرنے کی عمر نہیں ہے۔‘ 

ٹرولنگ کا جواب بھی وہ اسی ویڈیو میں دیتی ہیں اور کہتی ہیں ’بلاشبہ میں جوان نہیں ہورہی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیا چیز بوڑھی ہورہی ہے؟ یہ تبصرے بوڑھے ہورہے ہیں۔‘



انٹرٹینمنٹ سے مزید