• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر کو ملکی معاشی اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی۔

صدر مملکت کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید