• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیفا کا پاکستان پر بھروسا برقرار
فیفا کا پاکستان پر بھروسا برقرار 

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹبال(فیفا) کا پاکستان پر بھروسا برقرار ہے۔

قطر میں ہونے والے فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں بھی پاکستان کی بنائی ہوئی فٹبالز استعمال کی جائیں گی۔

پاکستان میں تیار کردہ فٹبال ’الریحلہ‘ فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں استعمال کی جائے گی جسے پاکستانی کمپنی’فارورڈ اسپورٹس‘ نے تیار کیا ہے۔

اس سے قبل 2014ء اور 2018ء میں بھی یہ پاکستانی کمپنی فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹبالز تیار کرچکی ہے۔

اس حوالے سے فارورڈ اسپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن مسعود نے’دی نیوز‘ کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’یہ برانڈ جوکہ اس بار قطر ورلڈ کپ میں استعمال کیا جائے گا، بہت زیادہ زبردست اور تیز ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’25 فیصد عناصر، جو اس برانڈ میں استعمال کیے گئے ہیں، پائیدار ہیں اور یہ برانڈ ری سائیکل ہونے والے مواد سے بناہوا ہے‘۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران 3 ہزار فٹبالز استعمال کی جائیں گی جبکہ ان کی کاپی کی فروخت کا تخمینہ 80 لاکھ تک  ہے۔

لہٰذا، فیفا کے پاکستان پر مسلسل بھروسے کی وجہ پاکستانی کپمنی’فارورڈ اسپورٹس‘ کے بانی خواجہ مسعود اختر اور ان کی 3 دہائیوں طویل فٹبال سے دلچسپی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید