پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیٹر کامران اکمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کامران اکمل سے بات چیت کے بعد قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی اور بورڈ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس معاملے پر قومی بیٹر کو نوٹس بھجوایا تھا اب فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد معاملے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔