انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) لیول تھری کوچنگ کورس لاہور میں جاری ہے۔
لیول تھری کوچنگ کورس کے شرکاء کو پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے لیکچر دیے۔
جاوید میانداد نے شرکاء کو بیٹنگ کے حوالے سے گُر بتائے تو راشد لطیف نے انہیں وکٹ کیپنگ کے شعبے میں عمدہ کارکردگی پر لیکچر دیا۔