راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود نے اڈیالہ روڈ اور گردو نواح میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر آر ڈبلیو ایم سی کو تحریری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے علاقہ کے دورے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیا جس میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر پڑے ہوئے تھے۔ ادہر ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر صفائی کمپنی کے حکام نے راولپنڈی کینٹ، راول ٹاؤن اور پوٹھوہار ٹاؤن میں قائم سستے بازاروں کا دورہ کیا‘ قائم مقام ایم ڈی بیرسٹر مدثر چوہدری نے سستے بازارو ں میں صفائی انتظامات کے حوالے سے عوام سے بھی آراء لیں۔