• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایس آئی یو کی کارروائیوں میں 2 دہشتگرد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹ گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس اعلامیہ کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ملزم گل شریف، بنوں جیل سے فرار ہونے والوں میں شامل تھا۔

ملزم خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں مطلوب ہے، جو 5 سال سے کراچی میں نام بدل کر رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مواچھ گوٹھ سے ملزم امیر بخش کو گرفتار کیا گیا، ملزم پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

قومی خبریں سے مزید