• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی معافی، شیریں مزاری نے مسترد کردی

Sheren Mazari Rejected Apologizes Letter Of Khawaja Asif
قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نےبدمزگی اورشیریں مزاری سے متعلق ادا الفاظ پر اسپیکر کو خط لکھ کرمعافی مانگ لی، اسپیکر ایاز صادق نے خط اجلاس میں پڑھ کر سنایا ،پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے خواجہ آصف کا معافی نامہ مسترد کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ خواجہ آصف نے اپنے گزشتہ روز کے رویے پر خط لکھا ہے۔

شیریں مزاری نے خواجہ آصف کی جانب سے معافی کا خط مسترد کر تے ہوئے کہا کہ سب کچھ ایوان میں ہوا، خواجہ آصف یہاں آکر معافی مانگیں ۔

اسپیکرایاز صادق نے جواب میں کہا کہ آپ کا پیغام خواجہ آصف تک پہنچا دوں گا،خواجہ آصف ڈھائی بجے آکر وضاحت پیش کریں گے ۔

تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ خواجہ آصف نے خواتین سے متعلق ایسی زبان استعمال کی ہو۔طارق اللہ ، شیخ رشید اور سید نوید قمر نے بھی خواجہ آصف کی معافی کو ناقابل قبول قرار دے دیا ۔

گذشتہ روز خواجہ آصف اور شیریں مزاری نے ایک دوسرے پر لفظوں کے تیربرسائے تھے۔خواجہ آصف نے شور مچانے پرشیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بات کے دوران بولنے والی خاتون کی آواز زنانہ کرادیں۔

حکومتی بنچوں سے بھی آوازیں آئی تھیں ’آنٹی چپ کرجائیں ‘۔شیریں مزاری نے بھی خواجہ آصف کو انہی کے مشہور ڈائیلاگ کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو یاد کرائے تھے ۔
تازہ ترین