پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد شائقینِ کرکٹ کافی مایوس نظر آرہے ہیں۔
کرکٹر فواد عالم کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوتے ہی ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے ہیں۔
فواد عالم کے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ کرکٹ بورڈ نے اُنہیں انگلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا ہے۔
کئی صحافیوں اور شائقینِ کرکٹ نےفواد عالم کےاچھے ریکارڈ کے باوجود بھی اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔