• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: آن لائن ٹیکسی بک کر کے بینک ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

امریکی ریاست مشی گن میں آن لائن ٹیسکی بک کرکے بینک ڈکیتی کرنے والا گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے 42 سالہ جیسن کرسمس نامی شہری کو گرفتار کیا، ملزم نے آن لائن ٹیکسی بینک کے باہر رکوا کر اندر ڈکیتی کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور جیسن کے عزائم سے ناواقف تھا، جیسن نے ٹیکسی بک کروائی اور بینک کا پتہ درج کیا۔

ملزم نے گاڑی سے باہر نکل کر ماسک لگایا اور عمارت میں داخل ہوگیا، گن پوائنٹ پر رقم کا تقاضہ کیا اور اسی ٹیکسی میں سوار ہو کر گھر چلاگیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے گاڑی کی نمبر پلیٹ چیک کی اور ڈرائیور تک پہنچ گئی۔

ڈرائیور نے بتایا کہ وہ اس واردات کے متعلق کچھ نہیں جانتا، یوں پولیس اس سے ڈاکو کے گھر کا پتا لے کر وہاں پہنچی اور اس کے فلیٹ کے باہر سے ہی گرفتار کرلیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید