سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر پھٹ پڑے اور کہا کہ انہیں پاکستان میں میچ فکسر جبکہ دیگر ممالک میں گریٹ بولر کہا جاتا ہے۔
اپنی کتاب ’سلطان وسیم اکرم‘ کی رونمائی کے دوران آسٹریلوی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید پر پھٹ پڑے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں جب وہ ورلڈ الیون کی بات کرتے ہیں، جب وہ دنیا کے بہترین بولر کی بات کرتے ہیں تو میرا نام ابھر کر سامنے آجاتا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وسیم اکرم نے مزید کہا کہ لیکن پاکستان میں، یہ سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہتے ہیں ’اوہ! یہ تو میچ فکسر ہے،‘ جبکہ یہ لوگ اس معاملے کو جانتے تک نہیں۔
ساتھ میں وسیم اکریم نے یہ بھی کہا کہ ’میں اپنی زندگی کا وہ مرحلہ گزار چکا ہوں جہاں مجھے لوگوں کی فکر کرنا ہوتی ہے۔‘