فٹبال کی دنیا کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 50 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال ورلڈ کپ قطر 2022ء کے آغاز سے قبل ہی شہرت کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کی سب سے بااثر شخصیت بن گئے ہیں۔
انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد جو شخصیت فالوورز کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ایک اور فٹ بالر لیونل میسی ہیں، جن کے مداحوں کی تعداد 37 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
کرسٹیا نورونالڈ نے لیونل میسی کے ساتھ ایک تصویر 19 نومبر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ شیئر کی۔
تصویر میں دونوں پلیئرز مقابل بیٹھ کر شطرنج کھیل رہے ہیں، جو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی پکچر بن گئی۔