• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، ایس ایچ او تعلقہ تھانہ پر شہریوں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

نواب شاہ(آئی این پی)مورو میں غلط اطلاع پر، غلط گھر میں اور سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارنا نوابشاہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔اہل خانہ نے ایس ایچ او تعلقہ تھانہ نوابشاہ اور پولیس اہل کاروں کو پکڑلیا۔ ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیئے، پولیس اہل کاروں کو پکڑ لیا، مورو پولیس نے جان چھڑائی۔مورو پولیس کے مطابق نوابشاہ تعلقہ تھانے کے ایس ایچ او جاوید اقبال نے چار پولیس اہلکاروں اور لیڈی اہل کار سمیت مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے گزشتہ شب ایک گھر پر چھاپہ مارا۔گھر کے مکین نے الزام لگایا کہ پولیس ان کے گھر میں سادہ کپڑوں میں بغیر اطلاع کے داخل ہوئی جبکہ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ وہ غلط نشاندہی پر دوسرے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید