• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل، مراد سعید کے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے 10 سوال

اسلام آباد (این این آئی)فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید کو میڈیا اور وٹس ایپ کے ذریعے بھیجا گیا نوٹس معاملے پر سابق وزیر مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس اہم ترین سوالوں کے جواب مانگ لئے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اپنی ساخت اور حیثیت کے اعتبار سے وفاقی حکومت کا حصہ ہے، ایف آئی اے اور آئی بی کے حکام وفاقی حکومت کے ماتحت اور وفاقی وزیر داخلہ کو جوابدہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ارشد شریف کی زندگی کو خطرہ تھا اور تحفظ کے بجائےوفاقی حکومت مخاصمانہ اقدام کرتی رہی۔ مراد سعید نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ارشد شریف کیخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔
ملک بھر سے سے مزید