• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر اور چین کے درمیان گیس فراہمی کا 27 سالہ معاہدہ

قطر کے وزیر توانائی گیس فراہمی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چینی عہدیدار کے ساتھ۔
قطر کے وزیر توانائی گیس فراہمی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں چینی عہدیدار کے ساتھ۔

قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ گیس کی فراہمی کا 27 سالہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔

خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نارتھ فیلڈ ایسٹ پروجیکٹ کے تحت چینی کمپنی کو 27 سال تک 40 لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

سعد الکعبی نے کہا کہ چین اور یورپ میں دیگر خریداروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

نارتھ فیلڈ کا شمار دنیا کے سب سے بڑے گیس کے کنویں میں ہوتا ہے، اس میں ایران بھی حصہ دار ہے اور اس کا ملکیتی حصہ ’جنوبی فارس‘ کہلاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید