• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل، صحافتی تنظیموں کا چیف جسٹس کو تحقیقاتی کمیشن تشکیل کیلئے خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے نام لکھے گئے ایک خط کے ذریعے سینئر صحافی ارشد شریف شہیدکے قتل کی غیر جانبدارانہ ، صاف اور شفاف تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن کی تشکیل کی استدعا کی ہے اس سلسلے میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، سیکرٹری راجہ خلیل اور سیکرٹری مالیات نیئر علی ،راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد عباسی، سیکرٹری طارق ورگ ، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر محسن اعجاز ابرار استوری اوراسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیرپر مشتمل نمائندہ وفد کے ہمراہ منگل کے روز سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کے ڈائریکٹر جنرل عارف خان نیازی کیساتھ ملاقات کی انہیں ارشد شریف شہید کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے ملک بھر کی صحافتی کمیونٹی کی تشویش سے آگاہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید