• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، سماعت ملتوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سر براہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

پی ٹی آئی کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ انور منصور ملک سے باہر ہیں، وہ 29 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔

معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں کچھ مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے، اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں، اس کیس کی ابتدائی سماعت 23 اگست کو ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید