• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت، والد کا حجام کیخلاف کارروائی سے انکار

رحیم یار خان کے علاقے چک نمبر 79 میں ختنہ کے بعد بچے کی ہلاکت کے معاملے پر بچے کے والد نے حجام کے خلاف قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے حجام کے خلاف قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے.

پولیس نے بتایا ہے کہ والد کا کہنا ہے بچہ پہلے ہی بیمار تھا، جلدی مرض میں مبتلا تھا۔

والد کا کہنا ہے کہ ہم حجام کے خلاف کارروائی نہیں کرانا چاہتے ہیں، دوسرے بچے کی بھی ختنہ ہوئی ہے اور وہ ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ چک میں ایک شخص نے اپنے 9 سالہ بیٹے سانول اور 8 سالہ بیٹے سجاول کے ختنے مقامی حجام سے کروائے تھے، ختنے کے روایتی طریقے میں ایک بچے کی جان چلی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید