• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجام کی مبینہ غفلت، دوران ختنہ ایک بھائی جاں بحق، دوسرے کی حالت تشویشناک

رحیم یار خان (نمائندہ جنگ) ختنے کے روایتی طریقے میں ایک بچے کی جان چلی گئی، دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال داخل، حجام پر غفلت کا الزام۔

 چک 89 این پی میں محمد اختر نے اپنے 9 سالہ بیٹے سانول اور 8سالہ بیٹے سجاول کے ختنے مقامی حجام سے کروائے۔

 دونوں بچوں کا خون بہنا بند نہ ہوا، حالت بگڑنے پر سانول اور سجاول کو شیخ زاید اسپتال لایا گیا، تاہم سانول اسپتال پہنچنے سے قبل ہی خون زیادہ بہہ جانے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

سجاول کو تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید