• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو بیٹی کی ایک خوبصورت جھلک دِکھادی

پریانکا چوپڑا، فائل فوٹو
پریانکا چوپڑا، فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی ایک خوبصورت جھلک دِکھا کر اپنے لاکھوں مداحوں کو خوش کردیا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اداکارہ کی بیٹی کا آدھا چہرہ ٹوپی سے ڈھکا ہوا ہے اور وہ پرسکون نیند سوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نِک جونس کی اس بیٹی کی پیدا ئش سروگیسی کے ذریعے رواں سال 15 جنوری کو ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید